ایران کے نائب وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے انتہائی پیچیدہ نوعیت کے تباہ کن میزائل تیار کررکھے ہیں مگردشمن کو سرپر ائز دینے کے لیے انہیں منظرعام پرنہیں لایا گیا۔ ان میزائلوں کا حال ہی میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میںخطاب کے دوران کہا کہ ایران اپنی تمام دفاعی کامیابیاں ذرائع ابلاغ کے سامنے نہیں لاتا،ہم بہت سی چیزیں چھپا کررکھتے ہیں تاکہ وقت آنے پر دشمن کو حیران کیا جاسکے۔قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران نے انتہائی پیچیدہ میزائل تیار کررکھے ہیں۔ اگرچہ ان رینج زیادہ دور تک نہیں مگر وہ انتہائی تباہ کن ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024