ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کا دھماکاہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تحصیل صافی کے علاقے ساگی میں اس وقت پیش آیا،جب بچے پہاڑی پر گھاس کاٹنے کے دوران بارودی سرنگ کا نشانہ بنے۔دھماکے میں 3بچے زخمی ہوئے جن میں سے 1کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024