وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے وضع کئے گئے پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کے سدباب کیلئے صوبہ بھر میں تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024