پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مودی نے کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے،حکومت صرف عوام کو بیان بازی سے بہلا رہی ہے،بیان بازی سے کشمیر آزاد نہیں ہونا،انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کشمیرکی آزادی پاکستانی قوم کی آزادی ہے،لیگی رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے ملکی حالات خراب اور قوم کو تقسیم کیا ہے،سیاسی انتقام کی خاطر یہ سب کارروائیاں ہو رہی ہیں،یہ جھوٹے اور ظالم لوگ ہیں ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024