اوکاڑہ کے قریب دریائے ستلج میں 66 ہزار کیوسک پانی کے باعث نچلے درجے کا سیلاب آگیا، 71بستیاں زیرے آب آگئیں۔ سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ ہوگئی۔بھارت کی طرف سے چھوڑا گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں پانی 66ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل پانی میں بہہ کر تباہ گئی۔ پاک فوج اور ریسکیو کا پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔71بستیوں کے مکین مال اسباب اور مویشیوں سمیت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہر کے مطابق پانی میں پھنسے 70 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ، حالیہ سیلابی صورتحال سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔ پاکپتن میں 9 میڈیکل کیمپ جبکہ 5 فلڈر ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر اہلکار ضروری سامان کے ساتھ موجود ہیں.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024