بی کام پرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات 2018 ء کے نتائج کا اعلان
کراچی (نیوزرپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق 2481 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے،319 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 2162 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 12.86 فیصدرہا۔