محکمہ پولیس میں3 افسران کی ایس پی رینک میں ترقی‘آئی جی کلیم امام نے بیجز لگائے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی یک سادہ و تقریب میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے ایس پی رینک پر ترقی پانیوالے تین پولیس افسران کو انکے عہدوں کے رینک لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ای اینڈ ٹی،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ،اے آئی جی آپریشنز،پی ایس او ٹو آئی جی سندھ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی موجود تھے ۔ حکومت سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی رینک سے ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پانیوالوں میں شاہد میاں،الطاف حسین اورضیاء محمد بلوچ شامل ہیں۔