کراچی بار کے تحت آل لائرز نمائندگان کا کنونشن آج ہوگا
کراچی(سٹی نیوز) کراچی بار ایسوسی ایشن کے ممبر منیجنگ کمیٹی چیئرمین و ترجمان کے مطابق کراچی بار کی میزبانی میں آل لائرز نمائندگان کنونشن ہفتہ24 اگست 11 بجے دن اور بمقام جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں ہوگا جس میں پاکستان بار کونسل‘ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن‘تمام صوبائی بار کونسلرز و صوبائی بار ایسوسی ایشنز‘ ڈسٹرکٹس بار ایسوسی ایشنز بشمول گلگت‘ بلتستان اور آزاد جموں کشمیر بارزو ایسوسی ایشنز کے نمائندگان شرکت کرینگے۔