پہلا ٹیسٹ : بھارت297پر آئوٹ ویسٹ انڈیز کے 4وکٹوں پر 88رنز
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 297رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ جدیجہ 81رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیمار ر وئچ نے چار جبکہ گیبرئیل نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیزنے چار وکٹوں پر 88رنز بنالئے ہیں ۔ بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 209رنز درکا ر جبکہ چھ وکٹیںباقی ہیں ۔