پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر کشیدگی خطے میں ترقی وخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے:سپیکراسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو مسئلہ کشمیر پر اسلامی ممالک کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اسد قیصر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی جیسے مذہبی فریضے سے روکنے کے بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو خطے میں امن یقینی بنانے کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔قومی اسمبلی کے سپیکرنے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پربڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں ترقی وخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔