والدین کی مرضی سے شادی کروں گا: شاداب خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے، شاداب خان بھی چھٹی گزار کر پہنچ گئے، لیگ سپنر نے ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب چاہتے ہیں پاکستان میں عالمی مقابلے ہوں۔ صبح سوئمنگ تو شام میں جم، سات روزہ کیمپ میں کرکٹرز اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینے میں مصروف ہیں۔ قومی کرکٹر نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔شادی سے متعلق سوال پر کہا کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، والدین کی مرضی سے شادی کروں گا۔ باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ پر محنت کر رہا ہوں، بطور باؤلر نئی تکنیک متعارف کرانا ضروری ہے۔