مودی کے مظالم نے کشمیر کی آزادی‘ خالصتان کی بنیاد رکھ دی :اختر ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ مودی کے مظالم اور خونی اقدامات نے بھارت کے ٹوٹنے کشمیر کی آزادی اور خالستان کی بنیاد رکھ دی ہے سکھوں کو گولڈن ٹمپل سے ہدایت کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کا ساتھ دیں جو بہت بڑی پیش رفت ہے دنیا کے تمام ممالک میں بسنے والے سکھ کمیونٹی کشمیریوں کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دے رہے ہیں اختر ڈار نے کہا کہ انسانیت کے قتل پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بہت بڑا نشان ہے پاکستان کے بعض نام نہاد سیاسی رہنماء اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اور لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔