حضرت عثمان غنی ؓ رشدوہدایت کا منبع تھے:اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں23اگست کو یوم عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ منایا گیا۔ اس موقع پر مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں شہادت ِعثمانِ غنی رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا :داماد رسول ؐحضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ راشد اور رشدوہدایت کا منبع ہیں۔تاریخ انسانیت میں صرف اور صرف آپ ہی کا یہ اعزاز ہے کہ ایک پیغمبر کی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگر آپ کے عقد نکاح میں آئیں۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ شرم و حیا کے پیکربہت بڑے سخی اوردلیر انسان تھے۔آپ کے عروج کی وجہ صرف اور صرف نسبت رسول ؐ ہے ۔