اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو ج کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انسانیت اورانسانی حقوق کے علمبردار ملکوں کے لئے شدید تشویش کاباعث ہیں۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہرفورم پر کشمیری عوام کی آوازبلند کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اور مودی حکومت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کاقتل عام کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بے گناہ کشمیریوں کے قتل اورمقبوضہ کشمیر کی حیثیت منسوخ کرنے کے غیرقانونی اقدام نے بھارت کاسیکولرریاست ہونے کانام نہاد دعویٰ اور اس کااصل بدنماچہرہ بے نقاب کردیاہے۔