نومبر میں دورہ پاکستان کے لیے شیڈول موصول نہیں ہوا: صدر ورلڈ بینک
لاہور (کامرس رپورٹر)ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے دورے کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ ابھی وفاقی وزارت خزانہ کو ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے پاکستان کے دورے کا شیڈول موصول نہیں ہوا تاہم ورلڈ بینک نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسٹیٹیوشنل ریفامز کے لئے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور حکومت کے گروتھ ایجنڈے کی سپورٹ کے لئے مالیاتی معاونت فراہم کرنے کی آفر کی ہے ۔