کراچی :مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہنے کی توقع
کراچی (خبر نگار) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا کے قریب ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے، مون سون سسٹم بننے کے بعد اس کا رخ اگر مغرب کی جانب رہا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بادل برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں مون سون کا موسم 15 ستمبر تک رہنے کا امکان ہے، مون سون سسٹمز خلیج بنگال سے کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔