سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی غیر فعال ہوگئی
کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی غیر فعال ہوکر رہ گئی ہے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس محکموں کی جانب سے آڈٹ اعتراضات کے جوابات جمع نہ کرانے پر موخر کئے جانے لگے جبکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل پیپلز پارٹی کے ارکان کی عدم شرکت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں صرف پیپلز پارٹی ارکان ہی شامل ہیں۔