جرمنی کی روس اور یوکرائن سے دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل
برلن (اے پی پی) مشرقی یوکرائن کے تنازعے کے خاتمے کے لیے جرمنی نے روس اور یوکرائن سے دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا ماسکو میں اپنے ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات میں کہنا تھا کہ اب مزید انسانوں کو اس جنگ کا شکار نہیں بننا چاہیے۔ مشرقی یوکرین کے تنازعے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روسی سرحد کے قریب واقع ان علاقوں میں یوکرینیفوج اور روسی حمایت یافتہ باغیوں کے مابین لڑائی جاری ہے۔