جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ملزم ندیم الطاف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملزم ندیم الطاف کو پانچ ستمبر تک کیلئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ جمعہ کو کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔پراسیکیوٹر نیب نے ملزم کی مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ پراسیکیوٹر نیب سہیل عارف نے کہاکہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے حوالے سے ندیم الطاف سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو مقررہ روز میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ملزم پانچ ستمبر تک کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔