میٹروبس کے کرائے میں 10 روپے بے جا اضافہ
مکرمی! لاہور میں میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تاہم ابھی اس پر عملدرآمد شروع نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز میٹرو بسوں میں شاہدرہ سے گجومتہ تک سابق کرایہ کے حساب سے ہی مسافروں سے فی سواری 20 روپے وصول کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے کا اضافہ کیا گای ہے۔ میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے کے اضافہ سے مسافروں نے کافی تنقید کی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو روکا جائے۔ میٹرو بس میں ہر امیر غریب آسانی سے سفر کر لیتا ہے چاہے جتنا ہی لمبا سفر کیوں نہ ہوتا ہو وہ 20 روپے میں اپنا سفر مکمل کر لیتا ، غریب لوگ دوسری بسوں اور رکشوں کے مہنگے کرائے سے بچے ہوئے تھے اور اب میٹرو بس کے کرایے میں بھی 10 فیصد اضافہ سے کافی پریشان ہیں اور وہ اس نوٹیفکیشن کو روکنے کے حق میں ہیں۔ (مصباح عنایت اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور )