اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے اضافہ

Aug 24, 2018 | 21:20

ویب ڈیسک

 انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.20روپے سے کم ہو کر124.15روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے کم ہو کر124.25روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 121.70روپے سے بڑھ کر122.50روپے اور قیمت فروخت123روپے سے بڑھ کر123.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2.25روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 136روپے سے بڑھ کر137.75روپے اور قیمت فروخت140.50روپے سے بڑھ کر142.75روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 151.50روپے سے بڑھ کر153روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر158روپے پر جا پہنچی ۔

مزیدخبریں