مسلم لیگ (ن )نے صدارت کیلئے سینیٹر اعتزاز احسن کے نام کیلئے نئی شرط رکھ دی ۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن اڈیالہ جا کر نوازشریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں پھر ہی ان کے نام صدارت کے حوالے سے غور کیا جائےگا ،چوہدری نثار کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ پرویز رشید نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ۔اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اعتزاز احسن اڈیالہ جا کر نوازشریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگیں پھر ہی ان کے نام صدارت کے حوالے سے غور کیا جائےگا ۔ چوہدری نثار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے عوام کا فیصلہ دیکھ لیا ہے ،عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے ۔نواز شریف کے چوہدری نثار سے نہ ملنے کے سوال پر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات نہ کرنے کی وجہ نواز شریف خود ہی بتائیں گے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024