وزیراعظم عمران خان کابھارت میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

Aug 24, 2018 | 10:43

ویب ڈیسک

  وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی ہے۔سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دعا گو ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کو امداد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ میں متاثرین کی کسی بھی قسم کی انسانی مدد کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ 1924 کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں بدترین سیلاب کے باعث اب تک 370 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔تباہ کن سیلاب کے بعد متحدہ عرب امارات نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر اور مالدیپ نے 50 ہزار امریکی ڈالر امداد کی پیشکش کی تھی۔

مزیدخبریں