نواز شریف،مریم نواز سےآج ملاقات کا دن، لیگی رہنمااڈیالہ جیل پہنچنا شروع

Aug 24, 2018 | 10:31

ویب ڈیسک

عید الضحیٰ کے تیسرے روز ن لیگی رہنما سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ، جیل حکام کی جانب سے مجموعی طور پر 47 ن لیگی رہنماﺅں کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان نے عید کے پہلے روز پنجاب حکومت سے نوازشریف سے ملاقا ت کی اجازت طلب کی تھی جس پر انہیں ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی جبکہ جمعرات کو ملاقات کے سلسلہ عید کی چھٹیوں کے باعث نہیں ہو پایا اس لیے جیل حکام کی جانب سے ملاقات کیلئے جمعہ کا دن منتخب کیا گیا۔نوازشریف سے ملاقات کیلئے ن لیگی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں جن میں خواجہ آصف ، عبدالقادربلوچ،برجیس طاہر،چودھری تنویر، دانیال چودھری،خرم دستگیر ، چودھری جعفراقبال،مشتاق منہاس،مصدق ملک،طاہرہ اورنگزیب شامل ہیں۔اس موقع پر خواجہ آصف کا کہناتھا کہ دو روز سے ملنے نہیں دیا گیا آج ملاقات کیلئے آیاہوں ، صدر کی نامزدگی اور تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔دوسری جانب جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینیٹر پرویز رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف،مریم نواز ،قمرالاسلام،حنیف عباسی کوآزادی سے محروم رکھنا ناانصافی ہے،مسلم لیگ ن کے تمام کارکن اپنے ساتھیوں کی آزادی کی کوشش کر رہے ہیں، نوازشریف سے ملاقات کی کوشش سے متعلق چودھری نثارخود بتاسکتے ہیں،انتخابی نتائج میں عوام نے چودھری نثار کو رد کردیا ہے۔

مزیدخبریں