کینسر و دیگر موذی امراض سے متعلق، عوام میں شعور اجاگر کیا جائے: مجتبیٰ شجاع
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے ۔ حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور مہلک بیماریوں سے بچائو ہے اور عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر 121.80 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 8 ارب 75 کروڑ روپے، ماں و بچے کی صحت کے ایک منصوبے کے لیے 1.80۔ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔