راولپنڈی(جنرل رپو رٹر ) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ اور جوائنٹ سیکرٹری ملک عامر شہزاد نے کہا ہے کہ تاجر براداری 26اپریل بروز ہفتہ اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں پورے ملک کی طرح راولپنڈی میں بھی مکمل ہڑتال ہوگی انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دن کے لیے کاروبار بند کرکے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریںاس موقع پر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری ملک عامر شہزادکا کہنا تھا کہ فلسطین محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ امت مسلمہ کے جسم کا ٹکڑا ہے جب جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ تمام اسلامی ممالک اس درد کو محسوس کریں اور مل کر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور توڑ رہا ہے، امن کا درس دینے والی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کے ادارے اس انسانیت سوز سلوک پر خاموش کیوں ہیں ، جانوروں اور پرندوں کے لیے رحم کا درس دیتی ہیں مگر انسانیت پر خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے حق میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔
26اپریل کوراولپنڈی میں بھی مکمل ہڑتال ہوگی،ملک عامر شہزاد
Apr 24, 2025