راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلعی عدالتوں نے منشیات کے 3 مقدموں میںمجرموں کو مجموعی طور پر 27 سال قید سخت اور 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز ملک نے مجرم سلیم خان کو9 سال قید سخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم سے 1620 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اگست 2024 میں گرفتار کیا تھا،مجرم عمر خالد کو 9 سال قید سخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم سے 1520 گرام چرس برآمد ہونے پرتھانہ صدر واہ پولیس نے اکتوبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے مجرم کامران کو 9 سال قید سخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم سے 1365 گرام چرس برآمد ہونے پرتھانہ دھمیال پولیس نے اکتوبر 2024 میں گرفتار کیا تھا
منشیات مقدمات، 3مجرموں کو مجموعی طور پر 27 سال قید سخت،2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے
Apr 24, 2025