اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبادپولیس کے غازیان کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ،غازی اور انکے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس کے جوان مو جود تھے،اس موقع پر 20افسران کو شجاعت وغازی میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جن افسران کو میڈلز ملے ان میں کانسٹیبل ناصر خان کو غازی،کانسٹیبل محمد اکرم کو شجاعت،ہیڈکانسٹیبل واصف حسین کو غازی، کانسٹیبل ریحان علی کو شجاعت، کانسٹیبل عبدالوحیدکو غازی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف عزیزکو غازی ،انسپکٹر(ریٹائرڈ )طاہر خان کو غازی،کانسٹیبل تاج الکبرکو شجاعت، سب انسپکٹر مظفر حسین کو غازی،سب انسپکٹر محمد اکرم کو غازی، ہیڈکانسٹیبل وکیل خان کو غازی،کانسٹیبل راول خان کو شجاعت،انسپکٹر اعجاز شاہ کو غازی،سب انسپکٹر غلام سرور نعیمی کو غازی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر افسر علی کو غازی ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد حسین کو غازی ،کانسٹیبل جمیل احمد کو غازی،کانسٹیبل حضرت بلال کو غازی ،ہیڈکانسٹیبل فرحت عباس کو غازی اور ہیڈکانسٹیبل ممتاز نظیرکو غازی کے میڈل سے نوازا گیا اسی کے ساتھ شجاعت میڈل حاصل کرنے والے افسران کو دو لاکھ اور غازی میڈل حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے سمیت تعریفی اسنادبھی دئیے گئے، آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے 131 افسران نے غازی کا درجہ حاصل کیاہے ،ان افسران کو شجاعت اور غازی میڈلز سے نوازا گیاہے ،یہ افسران فرض کی ادائیگی میں سینہ تان کرکھڑے رہے اور اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے،اسلام آباد پولیس کے غازی نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
وفاقی پولیس کے20 افسران کیلئے شجاعت وغازی میڈلز اور تعریفی اسناد
Apr 24, 2025