سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے پہلگام قصبے میں ایک ملے میں کم از کم 27 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر پھر بالخصوص پہلگام میں بھارتی فوجی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ پہلگام تا حال فوجی محاصرے میں ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج نے دو کشمیری معمر افراد کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ہے۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع بارہ مولا کے علاقے سرجیون اوڑی نالہ کے قریب محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے حملے کو انسانیت سوز اور قابل نفرت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے کو کشمیری تحریکِ آزادی کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔حریت رہنما غلام محمد صفی نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اس حملے کے پیچھے ہیں اور ان کا مقصد کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا ہے۔ حریت رہنما نے بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک گیر احتجاج سے بوکھلائی مودی سرکار نے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس حملے کی سازش رچائی ہے جبکہ امریکی عہدیداروں کے دوروں کے دوران ایسے پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر: پہلگام حملے کے بعد فوجی آپریشن میں تیزی، جعلی مقابلے میں 2 معمر افراد شہید
Apr 24, 2025