پولیو مہم، دو روز میں 2 کروڑ47 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جا چکے

Apr 24, 2025

اسلام آباد (خبر نگار) رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم کا تیسرا روز، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹرکے مطابق پولیو مہم 27 اپریل تک بلاتعطل جاری رہے گی۔ ابتدائی دو روز میں 2 کروڑ47 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں56  فیصد، سندھ میں 48 فیصد، خیبر پی کے میں58 فیصد اور بلوچستان میں54  فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔

مزیدخبریں