ساہیوال: ڈکیتی مزاحمت پر 62سالہ شخص قتل

Apr 24, 2025

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گولی مارکر 62 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ قتل درج۔ غلام مصطفیٰ اور اس کے والد غلام مرتضیٰ گورنمنٹ سرونٹ کالونی نہر 9 ایل پر گھر جا رہے تھے کہ اچانک 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور موٹرسائیکل، نقدی، 13ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے 62 سالہ غلام مرتضیٰ کو گولی مارکر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے دوران ڈکیتی قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے غلام مصطفیٰ کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ قتل و ڈکیتی درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں