فیروزوالہ (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ‘ زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ حملہ اور ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم غضنفر علی کوآلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جاتے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی اکا دکا فائر کئے گئے، فائرنگ بند ہو جانے کے بعد سرچنگ کی گئی تو غضنفر خون میں لت پت تھا، جس کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک
Apr 24, 2025