کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا:خرم نواز گنڈا پور

Apr 24, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ماڈل ٹائون میں فکری نشست سے خطاب کرتے کہا کہ عالمی یوم کتاب پیغام دیتا ہے کہ کتاب قوم کی تہذیب، ثقافت، معاشی، سائنسی اور علمی ترقی کی آئینہ دارہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے باوجود کتاب کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ قائم ہے۔ کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کتب بینی فرقہ واریت، علاقائیت اور قومیت جیسے خوفناک مسائل سے نکال کر معاشرے کو انسان دوستی، بھائی چارے اور روحانی قدروں کی طرف لاتی ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رانامحمد فاروق ، ڈاکٹراجمل علی مجددی،ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی،ڈاکٹر تاج الدین کلامی،ڈاکٹر افضل قادری،محمد علی قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں