کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمندی رہی۔مارکیٹ سرمائے میں 103ارب 82 کروڑ72لاکھ 12 ہزار145روپے کی کمی ہوئی جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز شیئرز کی فروخت کے رجحان کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 1204پوائنٹس کمی سے117226پوائنٹس ‘کے ایس ای 30انڈیکس383پوائنٹس کم ہوکر 36019پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس 506.80 پوائنٹس کمی سے73365پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1908.99پوائنٹس کم ہوکر176989پوائنٹس پر آگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں مندا‘سرمائے میں 103ارب سے زائد کی کمی ریکارڈ
Apr 24, 2025