ای کامرس ایکسپورٹس  کامستقبل خطرے میں‘ الگ اتھارٹی کا قیام ناگزیر:سلمان علی

Apr 24, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان میں ای کامرس کی ایکسپورٹس کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہیں،عالمی منڈیوں سیذر مبادلہ کے ذخائر پاکستان میں لانے کیلئے کوئی ٹریڈنگ بینکنگ یا پیمنٹس ایپ سرے سے موجود ہی نہیں جبکہ پیمنٹس کے حصول میں اکثر بینکس ایکسپورٹرز کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں بینکنگ افیئر کمیٹی کے چیئرمین سید سلمان علی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین احسن شاہد،کرامت اعوان،محمد یاسین،جلیس احمد،محمد شاہد،عمران امین و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹرز کو ایمازون،علی بابا اور عالمی ٹرینڈنگ ایپس ای کامرس کے ذریعے مصنوعات کی پیمنٹ وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا عالمی ٹریننگ ایپس کے ذریعے ایکسپورٹرز کی پیمنٹس کا حصول آسان بنایا جائے۔بینکنگ چینل پر ایکسپورٹرزچند بینک 5 ملین کے ڈیپازٹ کا اصرار کرتے ہیں جس کا سٹیٹ بینک فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا حکومت کو ای کامرس ایکسپورٹس کو آسان بنانے کیلئے الگ اتھارٹی قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں