ضرورت مند مریضوں کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ ہے:عاطف نذیر 

Apr 24, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ  لینے والے کی ضرورت اور دینے والے کے لیے نعمت ہے۔کسی بھی ضرورت مند مریض کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ میں شمار ہوتا ہے، جبکہ کسی دوسرے انسان کی مدد سے قدرت الٰہی کی جانب سے قلبی سکون و راحت حاصل ہوتی ہے اور انسان ہر قسم کی آفات اور محرومیوں سے نجات پاتا ہے ۔ اکثرلوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کہ اگر ہم خون دیں گے تو کمزور ہو جائیں گے۔اس طرح کے سارے تصور غلط ہیں اور ڈبلیو ایچ او کی ریسرچز اس پر موجود ہیں کہ خون دینے سے انسان بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے اور جسم تندرست رہتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سندس فائونڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن میں خون کا عطیہ کرتے ہوئے اورپولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شہزاد ورک، سابق ضلع ناظم کرنل(ر)علی احمد اعوان، سندس فائونڈیشن ایڈمنسٹریٹر حسنین علی بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں