قصور:اے ڈی سی جنرل کے سرکاری سکولوں کے دورے‘ انتظامات کا جائزہ

Apr 24, 2025

قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کیئر کالونی اور گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجو کیشن سکول برائے متاثرہ سماعت کے اچانک دورے کئے۔ اساتذہ کی حاضری، سکیورٹی اور درس وتدریس سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹس، بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کے لیے ہدایات دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے کہاکہ طالبات کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں