ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر رائونے پبلک پارکس کی جاری بحالی کا جائزہ لینے کے لیے پیر احمد شاہ روڑ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارکوں کی چار دیواری سمیت تار کی کوالٹی اور تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے پارکس میں لگائے گئے پودوں کی پرورش سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے سی او میونسپل کمیٹی راو انوار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس کی تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔پارکس شہریوں کی سیر و تفریح کا واحد ذریعہ ہیں ، ان کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
پبلک پارکس کی تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے: تسلیم اختر
Apr 24, 2025