شرقپورشریف (نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس نے رواں ماہ ایکسل لوڈ اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والے دو درجن کے قریب ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی ایس پی پٹرولنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے قومی اثاثوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والے معمولی منافع کی خاطر شریف شہریوں کی جان کو داؤ پر لگاتے ہیں جن کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
شرقپور: رواں ماہ ایکسل لوڈ ‘غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والے درجنوں ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے گئے
Apr 24, 2025