لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کرایا جائیگا۔ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آئندہ چند روز میں لمز بائیو مکینک لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے تک عثمان طارق کو سکواڈ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ سپنر کے کرکٹ کیرئیر کو رسک میں نہیں ڈالنا چاہتی۔ عثمان طارق فی الوقت نیٹس میں کوچنگ سٹاف کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں۔ آف سپنر کا بولنگ ایکشن 14 اپریل کو لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔ قوانین کے مطابق عثمان طارق کو ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ کی اجازت ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
Apr 24, 2025