عرفان پٹھان کے بعد مزید 2 معروف کمنٹیٹرز آئی پی ایل کمنٹری پینل سے 

Apr 24, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈین پریمئر لیگ کا 18 واں ایڈیشن جاری ہے ۔آئی پی ایل کے آغاز سے قبل عرفان پٹھان کو اچانک کمنٹری پینل سے نکالے جانے اور ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی میچ فکسنگ کی بازگشت اور بی سی سی آئی کی وارننگ کے بعد گزشتہ روز ایک فرنچائز پر میچ فکسنگ کا الزام عائد ہو چکا ہے۔ابھی ان تنازعات کی گرد تھمی نہ تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز سے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے نکال دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ دونوں کمنٹیٹرز کا پچ کیوریٹرز پر تنقید کرنا بنا ہے۔

مزیدخبریں