ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہے۔
عالمی بازارمیں سونے کی قمت 11 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 300 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم کے ساتھ 2 ہزار 320 ڈالر فی اونس ہے