ڈی پی ایس وہاڑی کے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائیگا: ڈپٹی کمشنر
وہاڑی (خبر نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کی ری سٹرکچرنگ کر کے اس کے انتظامی اور تدریسی معاملات کو بہتر کیا جائے گا تاکہ اس کو ایک اعلیٰ معیار کا سکول بنایا جا سکے عارضی طور پر رکھے گئے اساتذہ کی ایکسٹیشن ختم کر دی جائے گی تمام اساتذہ اور سٹاف کی کارکر دگی کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور چھان بین کے بعد صرف اہل، قابل اور اعلیٰ تعلیم کے حامل اساتذہ کی سروسز جاری رکھی جائیں گی ڈی پی ایس وہاڑی کے انتظامی اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو کہ تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای او ایجو کیشن صہیب عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، پرنسپل ڈی پی ایس فوزیہ شباب موجود تھے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ڈی پی ایس وہاڑی کے رولز کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق انکو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور موجود رولز کو ریویو کیا جائے گا اضافی سٹاف کو فارغ کیا جائے گا تاکہ مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔