ملیریا سے بچاؤکا عالمی دن کل منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائوکا عالمی دن کل 25۔اپریل بروزہفتہ کو منایا جائے گا. اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،اینٹی ملیریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احمدیارسمیت ملک بھرمیں ملیر یاکے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی کانفرنسز ،ورکشاپس اورسیمینارز انعقاد پذیرہوں گے. الیکٹرونک میڈیا خصوصی پرگرام نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔