لاہور ہائیکورٹ نے لاک ڈاو¿ن میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔قبل ازیں جمعرات کو عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی جس میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ لاک ڈوان کے دوران آن لائن کلاسز ہو رہی ہے جس کا طالب علموں کو فائدہ نہیں ہے کیونکہ درخواست گزار وکیل کے بقول تمام طالب علموں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں، درخواست گزاوکیل نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو روکنے کا حکم دیا جائے اور لااک ڈاﺅن میں تعلیمی اداروں کی بندش کو گرمیوں کی تعطیلات تصور کیا جائے۔جمعہ کے روز عدالتی سماعت پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے دائر درخواست خارج کردی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024