امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ خبر غلط تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز بریفنگ کے دوران شمالی کوریا کے رہنما جم جونگ ان کی طبیعت کے لیے شمالی کوریا سے براہ راست معلومات حاصل کرنے سے متعلق انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں سی این این نے جھوٹی خبر چلائی تھی اور جہاں تک انہیں اطلاعات ہیں امریکی خبر رساں نے شمالی کوریا کے رہنما کی طبیعت سے متعلق پرانی دستاویزات کا استعمال کیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024