متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 518 کیسز رپورٹ،کُل کیسز کی تعداد 8 ہزار 756 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 91 مریض صحتیاب بھی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 518 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران 91 مزید مریض کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔اب تک امارات میں 1500 سے زائد مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔جبکہ مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں دم توڑ گئے، مرنے والے چاروں افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا۔ تازہ ترین اموات کے بعد امارات میں اس موذی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی گنتی 56 ہے۔وزارت صحت کے مطابق مملکت میں مزید29 ہزار افراد کے کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سینکڑوں افراد کے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38