خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سے لاک ڈائون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 96 افراد گرفتار کر لیا گیا۔پشاور میں مختلف علاقوں میں جنرل اسٹور، فوٹو اسٹوڈیو اور درزی شاپس سیل ہیں۔ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)پشاور محمد علی اصغر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ڈی سی پشاور نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے آل سٹی تاجراتحاد کے رہنما حماد پونا والا کو گرفتار کرلیا تھا۔کراچی میں تاجروں کی طرف سے دکانیں کھولنے پر پولیس حرکت میں آگئی تھی۔ تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے صدر، بولٹں مارکیٹ اور طارق روڑ پر دوکانیں کھولنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روکا۔ تاجروں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس کے سامنے سخت مزاحمت کی۔تاجروں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے ان کا شدید نقصان ہورہا اور حکومت ان کی مالی معاونت نہیں کررہی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024