امریکی ریاستوں اوکلاہوما، ٹیکساس اور لوئزیانا میں طوفان، تیز آندھی اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں7 افراد ہلاک ہو گئے، ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ طوفان کے باعث ٹیکساس کے ڈیڑھ لاکھ افراد بجلی کے بغیر گزارا کر رہے ہیں، اوکلاہوما کے ایک قصبے میں طوفانی بگولے سے2 افراد ہلاک ہو گیا، ٹیکساس میں بھی طوفانی بگولوں نے گھروں کو نقصان پہنچایا جس سے3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لوئزیانا میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہو گیا اور دوسرا طوفان کی زد میں آگیا۔ طوفان، تیز آندھی اور سیلاب کے باعث امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے، متعدد درخت اکھڑ گئے اور گھروں کو نقصان پہنچا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024