متحدہ عرب امارات میں حکومت نے کرونا وائرس سے بچا کے لیے رات آٹھ بجے سے صبح چھے بجے تک نافذ کرفیو کے اوقات میں رمضان المبارک کے دوران میں دو گھنٹے کی کمی کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ اب کرفیو کا آغاز رات دس بجے ہوگا اور یہ صبح چھے بجے تک جاری رہے گا۔بیان کے مطابق سپر مارکیٹوں ، کھانے پینے کی دکانوں ،اشیائے صرف فروخت کرنے والی دکانوں اور دواخانوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔گوشت ، پھلوں ، سبزیوں کی دکانوں ،بیکریوں ، کافی اور چائے ملوں اور صحرائی دکانوں کو صبح چھے بجے سے رات دس بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔تمام اسٹورز اور دکانیں کھلنے کے اوقات میں وزارت صحت کی پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے پابند ہوں گے۔وہ اپنی دکان یا اسٹور کی کل گنجائش کا صرف 30 فی صد گاہکوں کو اندرآنے اور سودا سلف خرید کرنے کی اجازت دیں گے۔بیان کے مطابق گاہکوں کو بھی ایک دوسرے سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔ان اسٹورز کو کرونا وائرس سے بچا کے لیے ہر شہر کے محکمہ اقتصادی ترقی کی شائع کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔وزارت صحت نے یو اے ای کے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رہ نما ہدایات اور پروٹو کول کی مکمل پاسداری کریں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024